او آئی سی اجلاس، مصری وزیرِ خارجہ پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے معزز مہمانوں کی آمد جاری ہے۔او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے وزیرِ خارجہ سامع شکری اسلام آباد پہنچ گئے۔ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پر مصری وزیرِ خارجہ سامع شکری نے کہا کہ یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جو دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔مصری وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس مسلم ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور آپس کے تعاون کو فروغ دے گا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر