یوکرینی صدر ٹک ٹاک اسٹار قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جنگ زدہ ملک یوکرین کی زخمی نوجوان لڑکی نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ٹک ٹاک اسٹار قرار دے دیا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک زخمی نوجوان لڑکی سے اسپتال میں ملاقات کی جہاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کا ایک اسٹار ہیں۔16 سالہ نوجوان لڑکی یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے سے نکلتے ہوئے گولہ باری کے دوران زخمی ہوئی۔جس پر یوکرینی صدر نے زخمی لڑکی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے پوچھا کہ تو ہم نے ٹک ٹاک پر قبضہ کر لیا ہے؟لڑکی نے کہا کہ آپ ٹک ٹاک پر اسٹار بن گئے ہیں، ہر کوئی آپ کے بارے میں بات کرتا ہے اور آپ کو سپورٹ کرتا ہے۔اس کے بعد یوکرین کے صدر نے لڑکی کو سفید اور گلابی پھول پیش کیے۔واضح رہے کہ روسی حملے کے دوران یوکرینی صدر کی جرات کی عالمی سطح پر تعریف کی جا رہی ہے۔ زیلنسکی نے ملک چھوڑنے کی امریکی پیشکش سے انکار کرکے اپنے ملک میں ہی رہنے اور لڑنے کا عہد کیا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر