ڈالر کے لئے بڑا دھچکا، سعودی عرب کی چین کو پٹرول ڈالر کی بجائے چینی یوآن میں دینے کی پیشکش

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کی جانب سے چین کو پٹرول ڈالر کی بجائے چینی یوآن میں برآمد کرنے کی پیشکش، امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب چین کو برآمد کردہ تیل کی رقم کا کچھ حصہ چینی کرنسی یوآن میں وصول کرے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق اس سمجھوتے سے تیل کی منڈی پر ڈالر کی اجارہ داری کو نقصان ہو گا۔ سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے تیل اور گیس کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر سروسز فراہم کرنیوالی فرم شلمبرجر کو مملکت میں گیس کی تلاش کے منصوبےکا ٹھیکا دیا ہے لیکن دونوں کمپنیوں نے معاہدے سے متعلق کوئی مالی یا تکنیکی تفصیل ظاہر نہیں کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ یوکرین پر روسی حملہ ہے جس کے بعد نئے ریسرچ پروجیکٹس کی مانگ میں اضافہ کیا ہے اور تیل کی پیداوار میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔سعودی عرب اور بحرین میں شلمبرجر کے مشرق اوسط کے لیے جنرل منیجر برائے زیاد ححا نے کہا کہ کمپنی سعودی عرب میں صنعتوں کو مقامی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کمپنی سعودی عرب میں 80 سال سے کام کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اس نے سعودی عرب میں مقامی صنعتوں کی مصنوعات اور آلات تیار کرنے کے لیے مقامی صارفین کی شمولیت کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔ خاص طور پر اس کی پٹرولیم خدمات میں سعودی آرامکو سب سے بڑی صارف ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر