امریکی صدرنے پوٹن کوجنگی مجرم قراردے دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکی صدرجوبائیڈن نے روس کے صدرولامیرپوٹن کو جنگی مجرم قراردے دیا۔امریکی صدرجوبائیڈن نے رپورٹرز سے گفتگومیں کہا کہ یوکرین پرحملے کے ذمہ دارروسی صدرولامیرپوٹن ہیں ۔یوکرین میں ہونے والی تباہی پرمیں انہیں جنگی مجرم سمجھتا ہوں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ صدرجوبائیڈن نے جوکہا وہ ان کے دل کی آواز تھی۔یوکرین میں روسی حملے سے تباہی کے مناظردیکھ کریہ ان کا ذاتی ردعمل تھا۔روس نے امریکی صدرکے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئےاسے ناقابل قبول اورناقابل معافی قراردیا۔ روسی صدرکے ترجمان دمتری پیسکوو نے بیان میں کہا کہ کسی بھی سربراہ مملکت کی جانب سے ایسا بیان ناقابل قبول اورناقابل معافی ہے۔صدرپوٹن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی بمباری سے دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر