پاکستان اور چین دوستی کا ایک اور لازوال شاہکار مکمل جوہری توانائی منصوبے کا کے تھری یونٹ کامیابی سے قومی گرڈ سے منسلک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان اور چین دوستی کا ایک اور لازوال شاہکار پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔ کراچی جوہری توانائی منصوبے کا کے تھری یونٹ کامیابی سے قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔ منصوبے کی تکمیل سے ملک کے توانائی ڈھانچے بہتر بنانے، کاربن اخراج میں کمی کے اہداف حاصل ہو سکیں گے۔ پاکستان میں موجود چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کے تھری یونٹ سے سالانہ تقریباً 10 ارب کلو واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پاکستان میں 40 لاکھ سے زائد گھرانوں کو کی بجلی کی طلب پوریہو سکے گی۔ پلانٹ کی تکمیل سے کوئلے کی کھپت 31 لاکھ 20 ہزار ٹن کم ہو گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پلانٹ کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کو 81 لاکھ 60 ہزار ٹن سالانہ کم کرے گا۔ یہ منصوبہ 7 کروڑ سے زیادہ درخت لگانے کے مترادف ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا توانائی ڈھانچے بہتر بنانے، کاربن اخراج میں کمی کے اہداف حاصل ہو سکیں گے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر