اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن تیار کرلی ، 100 سے زائد اراکین کے دستخط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن تیار کرلی ہے اور ریکوزیشن اجلاس کے دوران ہی وزیر اعظم عمران خان یا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا ،اپوزیشن ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پر 100 سے زائد اراکین کے دستخط ہیں اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی یہ تحریک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی جائے گی اس تحریک میں حکومت کی ناقص کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ایجنڈے کے طور پرشامل کیا جائیگا اور اس پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا جائیگا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا منصوبہ ہے کہ اس تحریک کے دوران ہی عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کردی جائے اس حوالے سے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط یا آئین میں کوئی پابندی نہیں کہ ریکوزیشن اجلاس میں تحریک پیش نہیں ہوسکتی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مرحلہ وار حکومت پر دبائو بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہے اور اسی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن تیار کی گئی ہے جیسے ہی ریکوزیشن جمع ہوگی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہوں گے ۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر