نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ کے حوالے سے حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، چودھری پرویزالٰہی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے عالمی تبلیغی مرکز کے مرکزی رہنماؤں کے وفد نے اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی۔ وفد میں مولانا عبید اللہ، مولانا عامر، میاں احسن، اویس، ایوب صادق، نعیم بٹ، امتیاز غنی، انوار غنی، آفتاب غنی اور جاوید بھٹی شامل جبکہ ملاقات میں راسخ الٰہی اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔ ختم نبوت سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر وفد نے چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نکاح نامہ میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف شامل ہونےپر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، نکاح نامہ میں ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامہ شامل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی جسے بعد ازاں پنجاب کابینہ نے بھی منظور کیا، یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ہم اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت میں اتحاد قائم کرنے کیلئے علماء کرام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، ملکی تعمیر و ترقی میں علماء کرام اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ علماء کے وفد نے کہا کہ کورونا کا مسئلہ ہو یا انٹرنیشنل رکاوٹیں جب بھی تبلیغی جماعت پر مشکل وقت آیا آپ مدد کرنے میں ہمیشہ صف اول میں رہے، تبلیغی جماعت کے حوالہ سے آپ کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی نے انٹرنیشنل لیول پر ہمارا ساتھ دیا، تبلیغی جماعت نے آپ کی کاوشوں کے اعتراف میں وفد کو شکریہ ادا کرنے کیلئے بھیجا ہے۔ علماء کے وفد نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر