جہانگیر ترین جلد پاکستان واپس آئیں گے: عون چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی جلد وطن واپسی کا عندیہ دیدیا۔ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو لندن فون کیا اور ان کی کی صحت اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ عون چوہدری نے بتایاکہ جہانگیر ترین کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، وہ جلد ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی ٹیسٹ رپورٹس پر ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں اور گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر