گیلانی کا الیکشن ٹریلر تھا، وزیراعظم کو عدم اعتماد میں ایسے ہی شکست دیں گے: بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جس طرح یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں حکومت کو پارلیمان میں شکست دی تھی اسی طرح عمران خان کو عدم اعتماد میں بھی شکست دیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد ہے، پیپلز پارٹی کوئی غیر جمہوری کام نہیں کر سکتی، تمام سیاسی جماعتوں کا عدم اعتماد پر متفق ہونا خوش آئند ہے اور ہم کافی عرصے سے عدم اعتماد پر کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کون کون ہم سے رابطہ کر رہا ہے وقت آنے پر سب کارڈ سامنے لائیں گے لیکن ابھی کچھ نہیں بتا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو کرسی سے ہٹائیں گے، یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں ایک ٹریلر دکھایا تھا، امید ہے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو پارلیمان میں ایک اور شکست دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے لیے ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی، انہیں بڑی پیشکش کرنی پڑے گی۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے عدم اعتماد کے لیے 48 گھنٹوں کے ٹائم فریم سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کے بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتا لیکن ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے خان صاحب کے پاس دو آپشن ہیں، ایک وہ استعفیٰ دیدیں اور دوسرا اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کا اعلان کر دیں ورنہ جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ہمارے لوگوں کو کالز نہیں آئیں، اگر اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے تو یہ خوش آئند بات ہے، ہر گزرتا دن عمران خان کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا، نئے آنے والے سیٹ اپ کا واحد مینڈیٹ شفاف انتخابات ہو گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر