حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلیے نمبر گیم مکمل ہے، اپوزیشن کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع کرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔پوزیشن کی قائم 9 رکنی کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کی سفارش کردی، اپوزیشن نے نمبر گیم پورا ہونے کا بھی دعویٰ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن48 گھنٹوں میں جمع کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ نمبر گیم پوری ہے جلد از جلد تحریک عدم اعتماد لائی جائے، تینوں جماعتوں نے حکومتی ارکان کے ساتھ پیش رفت کمیٹی کے سامنے رکھی۔ ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثنااللہ نے اپوزیشن کمیٹی میں ن لیگ کی نمائندگی کی۔کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف اور نوید قمر پیپلز پارٹی کے نمائندے کے طور پر شریک ہوئے۔مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سے تین دن بہت اہم ہیں، تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے، ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھ رہے ہیں، اپوزیشن کی لیڈرشپ سے بھی بات چیت ہورہی ہے، ہم حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر