ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی، بہتر آفر کرنا پڑے گی، بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی، انہیں بہتر آفر کرنا پڑے گی، عدم اعتماد لانے کا مقصد خود کو وزیر اعظم بنانا نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا، وہ محدود مدت کے لیے ہو گا اور اس کا مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کرانا ہو گا ۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ہٹانے کیلئے پی پی جمہوری طریقہ اپنائے گی، یہ خو ش آئند ہے عدم اعتماد کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان آنا ان کا اپنا فیصلہ ہے، میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ویسی ہی شکست دیں گے جیسی یوسف گیلانی کو سینیٹر بنا کر دی تھی۔بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی دل بڑا کر کے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے لیے ووٹ دینے کی قربانی دے سکتی ہے تو نون لیگ سے بھی امید ہے کہ وہ لچک دکھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے تو اچھی بات ہے، پیپلزپارٹی کے لوگوں کو بھی حالیہ دنوں میں ایسی کوئی کالز نہیں آئیں جو پہلے آیا کرتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ کون کون ہم سے رابطہ کرنا چاہتا ہے وقت آنے پر کارڈ سامنے لائیں گے، مولانا کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

 



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر