پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ پنجاب میں داخل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ پنجاب میں داخل ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب دما دم مست قلندر ہوگا۔قبل ازیں گھوٹکی میں عوامی لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، اب جتنی بھی کوشش کریں عوام رُکنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا ہے، جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکا مارنے والے کو جانا ہوگا۔پیکا آرڈینس پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کون فرعون ہے جو عوام کی زباں بندی کررہا ہے، وہ ایسے غیر جمہوری اور غیر آئینی قانون کو نہیں مانتے۔بلاول بھٹو زرداری اپنے قافلے سمیت رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں داخل ہونے کے بعد مبینہ طور پر عوامی لانگ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ترجمان پی پی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سید مراد علی شاہ کو رکاوٹیں ہٹانے کی یقین دہانی کروائی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر