آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے تاریخی پیکج کی منظوری، آئی سیکٹر کیلئے بڑا ریلیف دیدیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم نے وزارت آئی ٹی کی سفارشات پر آئی ٹی سیکٹر کیلئے تاریخی پیکج منظور کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سفارشات پر آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے تاریخی پیکج منظور کرلیا ہے۔ پیکج کی منظوری منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، اگنائٹ، اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے حکام نے شرکت کی۔ پیکج کے تحت آئی ٹی کمپنیاں، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کو ٹیکس سے مکمل استشنیٰ، اکاؤنٹس میں لین دین کی آزادی ہوگی۔تاریخی پیکج کی منظوری پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے آئی ٹی سیکٹر کو مطلوبہ کاروباری صلاحیت پوری کرنے کا تاریخی موقع ملے گا جب کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری آزادانہ طور پر بین الاقوامی مارکیٹ سے مقابلہ کرسکے گی۔انہوں نے آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیرینہ مطالبہ تھا جس کیلئے وزارت آئی ٹی نے دن رات ایک کردیا اب امید ہے کہ انڈسٹری پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے مطلوبہ نتائج دے سکے گی۔وزیراعظم عمران خان کے منظورکردہ آئی ٹی پیکج کے تحت تمام آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اوراسٹارٹ اپس کو اکاؤنٹ کھلوانے میں درپیش مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا اور وہ اپنے منافع کو بینکنگ چینلز کے ذریعے 100 فیصد استعمال کرسکیں گے۔اسی طرح آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس سے مکمل استشنیٰ قرار دیا گیا ہے اور اس ضمن میں ایف بی آر سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں تاہم یہ سہولت وہی آئی ٹی کمپنیاں، فری لانسرز حاصل کرسکیں گے جو پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ میں رجسٹرڈ ہوں گے۔تاریخی آئی ٹی پیکج کے تحت اسٹارٹ اپس اپنے پراجیکٹس کیلئے 50 فیصد فنڈز اگنائٹ کے ذریعے حکومت سے حاصل کرسکیں گے اس سے قبل انھیں یہ سہولت حاصل نہیں تھی۔وفاقی وزیر سید امین الحق نے پیکج کی منظوری کو وزارت آئی ٹی کے حکام، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ میں ہر ماہ نمایاں اضافہ ہورہا ہے اور اس سال 30 جون تک ہمارا ہدف ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ ریلیف پیکج آئی ٹی سیکٹر میں نہ صرف ایک نئی روح پھونک دے گا بلکہ اس سیکٹر میں لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر نے فری لانسرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب مسائل کے حل کے بعد ان کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ پاکستان کی معیشت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ اس ریلیزمیں وزیر خزانہ شوکت ترین کو شوکت عزیز لکھا گیا ہے جو کہ جنرل مشرف دور میں وزیراعظم رہے ہیں ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر