پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کے بیٹوں نے نیا بلند پہاڑ دریافت کرلیا

اسکردو(نیشنل ٹائمز) دنیا کا سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کے بیٹوں نے پاکستانی کوہ پیماؤں نے نیا بلند پہاڑ دریافت کرلیا، نئے پہاڑ کو قومی ہیرو حسن سدپارہ کے بیٹوں نے دریافت کیا، پہاڑ سر کرنے والوں میں عابدسدپارہ ، موسیٰ سدپارہ اور صادق سدپارہ سمیت اکبرسدپارہ، علی حیدر سدپارہ اور سلیم سدپارہ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ پہاڑی چوٹی سدپارہ گاؤں سے آٹھ گھنٹے پیدل مسافت پرہے، جسے دریافت کرنے کے بعد وہاں سبز ہلالی پرچم لہرادیا گیا ، نئے پہاڑ کا نام ‘حسن سدپارہ پیک’ رکھاگیا ہے۔حسن سدپارہ کاتعلق اسکردو سے کچھ فاصلے پر واقع سدپارہ گاؤں سے تھا اور انھوں نے کوہ پیمائی کا آغاز 1994 میں کیا تھا اور 1999 سے پیشہ وارانہ کوہ پیمائی شروع کی تھی۔حسن سدپارہ نے 1999 میں قاتل پہاڑ کے نام سے پہچانے جانے والے نانگا پربت، 2004 میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو، 2006 میں گیشا برم ون اور گیشا برم ٹو جبکہ 2007 میں براڈ پیک کو سر کیا۔کوہ پیمائی میں اعلٰی کارکردگی پر حکومتِ پاکستان نے حسن سدپارہ کو سنہ 2008 میں تمغہ حسن ِ کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر