انٹیل نے بلاک چین کرپٹو چپ کی تیاری شروع کردی

سان فرانسسکو(نیشنل ٹائمز) کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شور میں اب ایک اور صدا کی بازگشت ہے کہ انٹیل نے اپنا پہلا بلاک چین پروسیسر بنانے کا اعلان کردیا ہے جسے کرپٹو چپ کا نام دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹیل نے نئی مائیکروچپ کو بلاک چین ایسیلریٹر کا نام دیا اور اس کی کوششیں ایک عرصے سے جاری تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ چپ بلاک چین پر بنائی گئی ۔ یہ کرپٹوکرنسی کی مائننگ کرسکتی ہے۔ لیکن سب سے بڑھ کر توانائی کی غیرمعمولی بچت کرتی ہے جسے ماحول دوست کرپٹو چپ کا نام بھی دیا گیاہے۔ کیونکہ کرپٹو مائننگ کے لیے غیرمعمولی بجلی درکار ہوتی ہے جس کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔انٹیل نے بدلتے ہوئے تقاضوں کے تحت اپنی پہلی چپ بنائی ہے جس میں کرپٹو پہلو شامل کیا گیا ہے اور اب تک دو کمپنیوں نے اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں ایک کا نام جی آر آئی آئی ڈی اور فائنینشل ٹیکنالوجی کی ایک اور کمپنی بلاک بھی شامل ہے۔اس ایجاد کے بارے مین انٹیل کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ، راجہ کوڈوری نے کہا کہ اس کا انقلابی سرکٹ توانائی کی بچت میں تمام بہترین پروسیسر اور جی پی یو کے مقابلے میں ہزار گنا فی واٹ بہتر ہے۔ اس سے ایس ایچ اے 256 طرز کی مائننگ کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایچ اے 256 کی بدولت بٹ کوائن اور دیگر کرپٹوکرنسیاں بنائی جاتی ہیں۔لیکن اس مائیکروچپ کی دیگر تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ اب 20 فروری کو انٹرنیشنل سالڈ اسٹیٹ سرکٹ کانفرنس میں اس کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔ کانفرنس میں انٹیل بونینزا مائن کا تصور بھی پیش کرے گی جو بٹ کوائن ڈھالنے کا انتہائی کم بجلی خرچ کرنے والا ایک پروٹوکول ہے۔ اس طرح ایک چپ ایک وقت میں ایک ہی کام کرے گی اور یہ کرپٹو کرنسی مائننگ کا کام ہی ہوگا۔واضح رہے کہ کرپٹوکرنسی ڈھالنے کے ماحولیاتی اثرات دنیا کی کئی حکومتوں کے لیے باعثِ تشویش بنے ہوئے ہیں۔ اب یہ حال ہوگیا ہے کہ اس بجلی کو پورا کرنے کے لیے کوئلے اور گیس پلانٹ بنائے جارہے ہیں جو ماحول کو مزیدآلودہ کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ مسئلہ امریکی کانگریس میں بھی جاپہنچا ہے اور اس پر قانون سازی کی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر