طالبان کی بھارت کیساتھ روابط کی خبروں کی تردید

کابل (نیشنل ٹائمز) طالبان نے بھارت کیساتھ رابطوں کے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ بھارت کے ساتھ کوئی رابطہ یا ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا شائد کسی خاص مقصد کے لیے یہ خبر پھیلائی گئی ہے۔ مجاہد نے کہا کہ وہ ایک اخبار کی رپورٹ مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان اور ہندوستانی میڈیا نے خبر دی تھی کہ بھارت نے پہلی بار افغان طالبان کے رہنماں سے رابطہ کیا ہے۔ افغان میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ رابطوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ جس میں ایک دوسرے کو پیغامات بھیجے گئے ہیں لیکن باضابطہ ملاقات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ بھارت نے افغان طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا برادر سے بات چیت کی گئی ہے جبکہ حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوری سے رابطہ نہیں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر