کینیڈا میں اسلامو فوبیا کے شکار پاکستانی خاندان سے اظہار یکجہتی کی تقریب

اونٹاریو(نیشنل ٹائمز) کینیڈا میں اسلامو فوبیا کے شکار پاکستانی خاندان سے اظہار یکجہتی کی تقریب منعقد کی گئی، اونٹاریو لندن میں مسجد کے باہر ہزاروں افراد تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی مسلم خاندان سے اظہار ِ یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد اونٹاریو لندن کی مسجد کے سامنے جمع ہوئے۔ اونٹاریو لندن میں مسلم خاندان کے اظہار یکجہتی کے لیے 7 کلومیٹر طویل قطار بنائی۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی پر حملہ افسوسناک ہے، مسلم خاندان کی ہلاکت پر پوری قوم افسردہ ہے، پوری قوم حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا جائے گا۔ رکن پارلیمنٹ جگمیت سنگھ نے کہا کہ یہی ان کا کینیڈا ہے، ان کے ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں، یہاں نسل پرستی بھی ہے، تشدد بھی ہے، یہاں مقامی آبادی کی نسل کشی کی گئی۔ تقریب سے امام مسجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ ہر کوئی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور امید کا دامن نا چھوڑے۔ تقریب سے دیگر مسلم رہنماوں اور صوبے اونٹاریو کے وزیر اعلی نے بھی خطاب کیا۔ یاد رہے پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔ زیر حراست 20 سالہ دہشت گرد کی اگلی پیشی جمعرات کو متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر