کترینہ کیف کی پیشکش سے مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی پیشکش سے مداحوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔جس کی وجہ سے مداحوں کو اداکارہ کی زندگی سے متعلق بہت کچھ فوراً ہی پتا چل گیا جو اس سے پہلے وہ نہیں جانتے تھے۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر مداحوں کو پیشکش کی کہ وہ ان سے جو چاہیں پوچھ لیں جس پر اداکارہ کے لئے سوالوں کا سیلاب اُمڈ آیا۔کترینہ کیف سے ایک شخص نے پوچھا کہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کریں جس پر اداکارہ نے نہ نہیں کی اور فوراً اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔ایک اور شخص نے پوچھا کہ آپ آخری مرتبہ کب دکھی ہوئی تھیں جس پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایشان کھتر کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دکھی ہوئی تھیں جب وہ کھیل کے دوران چیٹنگ کر رہا تھا۔کترینہ کیف سے یہ بھی پوچھا گیا کہ انکا چھٹیاں گزارنے کے لئے سب سے پسندیدہ مقام کون سا ہے جس پر اداکارہ نے اپنی تصویر کے ہمراہ لکھا کہ کوئی بھی جگہ جہاں سورج اور سمندر ہو۔کترینہ کیف سے ایک شخص نے درخواست کی اپنے مداحوں کے لئے کوئی ایسی تصویر شیئر کریں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہ کی ہو۔ جواب میں اداکارہ نے اپنی ’مرر سیلفی‘ شیئر کی۔بالی ووڈ کی باربی ڈول سے ایک شخص نے ورزش کی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کو کہا جس پر کترینہ نے اپنی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر