جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی مقبول

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انسٹاگرام پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔کامیابی کے اس موقع پر جنت مرزا نے اپنے فالوورز کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔جنت مزرا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں کچھ غبارے ہیں جبکہ وہ اپنے دو ملین فالوورز کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے بغیر کچھ نہیں ہوں کیونکہ میرے مداح میری طاقت ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اس طرح سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔‘جنت مرزا نے مزید لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔جنت مرزا کے بعد دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر