سری لنکا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 14 ہلاک

کولمبو(نیشنل ٹائمز ) سری لنکا میں دو دن سے جاری موسلا دھار بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے 5 اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سری لنکا کے نیشنل ڈیزازٹر منیجمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جب کہ ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں نے 66 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تاہم 5 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ہوئیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ذرائع آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئیں۔ بارشوں اور سیلاب سے 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ علاقے میں بجلی بھی منقطع ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 800 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا اور 5 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ شہر میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر