افغانستان میں بم دھماکوں اور چیک پوسٹ پر حملے میں 8 افراد ہلاک،9 زخمی

کابل(نیشنل ٹائمز ) افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 8افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات کے ضلع فارسی میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 طالبان ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، پہلا بم دھماکا چہار قلا میں مسافر کار کے قریب ہوا جس میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ 4 گھنٹے بعد دوسرا دھماکا ہوا جس میں کار استعمال کی گئی اور مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق ابھی تک بم دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر