کئی چینی کمپنیوں کے ساتھ لین دین ممنوع، بائیڈن نے حکم نامے پر دستخط کر دیے

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک خصوصی صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کئی چینی کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر پابندی لگا دی ہے۔ اس اقدام کے تحت 59 چینی کمپنیوں کے ساتھ لین دین نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ یہ وہ کمپنیاں ہیں، جن پر شبہ ہے کہ ان کے چینی فوج کے ساتھ روابط ہیں اور ان کی جانب سے فراہم کردہ جاسوسی کا ساز و سامان انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں میں معاون ہوتا ہے۔ اس حکم نامے پر عمل درآمد دو اگست سے شروع ہو گا۔ اس پابندی کی نگرانی امریکی محکمہ خزانہ کو سونپی گئی ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گزشتہ برس نومبر میں پچاس سے زائد چینی کمپنیوں کے خلاف اسی طرز کی پابندی عائد کر دی تھی۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر