پی ٹی اے نے گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فون کوبلاک کرنے کے لیے نیا اور خودکار سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں گمشدہ یا چھینے جانے والے فون کو بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے گمشدہ فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کروا دیا گیا۔ موبائل فون کے گُم جانے کی صورت میں صارف کو سب سےزیادہ جس چیز کے لیے فکرمند ہوتا ہے وہ موبائل میں موجود اسکا ڈیٹا ہوتا ہے، اگر وقت پر فون کو بلاک یا اسکی رپورٹ نا کروایا جائے تو کوئی بھی اسکا غلط استعمال کر کے آپ کو پریشانی میں ڈال سکتا ہے۔اس صورت میں پی ٹی اے نے آن لائن طریقہ صارفین کو بتایا ہے جس سے وہ گھر بیٹھے اپنے گمشدہ فون کی شکایت کروا سکتا ہے۔دی نیو لاسٹ اینڈ اسٹولن ڈیوائس سسٹم کے تحت آپ گمشدگی کی شکایت کر سکتے ہیں، پی ٹی اے کی شکایت کی ویب سائٹ پر جا کر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ آپ کو شکایت درج کروانے کے لیے اپنی کچھ بنیادی تفصیلات بتانا ہوں گی جیسا کہ نام، پتہ، ای میل اور شناختی کارڈ وغیرہ، اسکے علاوہ آپ کو گمشدہ فون سے متعلق تفصیلات بھی بتانا ہوں گی۔گمشدگی کی درخواست دائر کروانے کے بعد آپ کو ایک ریفرنس نمبر دیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اندر آپ کا فون بلاک کر دیا جائے گا۔اور اگر اس دوران آپ کا فون مل جاتا ہے تو اس ویب سائٹ پر جا کر آپ اَن بلاک کے آپشن کا انتخاب کر کے اپنا فون اَن بلاک کروا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر