خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کا جہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا،عملے کو باحفاظت بچالیا گیا

تہران (نیشنل ٹائمز ) ایران کے سب سے بڑے بحری جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے بیس گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود ڈوبنے سے نہ بچایا جا سکا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عملے کے ارکان کوبا حفاظت بچالیا گیا ہے، بحری امدادی جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب تربیتی مشن پر تھا۔آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔ امدادی جہاز خارگ کو بچانے کی ہر کوشش کی گئی لیکن بچایا نہ جا سکا۔ اس بحری جہاز کا نام اس جزیرے کے نام سے منسوب ہے جو ایران کے لئے تیل کے اہم ٹرمینل کا کام کرتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آگ رات دو بجے کے بعد بندر گاہ جسک کے پاس لگی، جسے فائر فائٹرز نے بجھانے کی پوری کوشش کی، جہاز آبنائے ہرمز کے قریب خلیج عمان پر تہران کے جنوب مشرق سے790 میل موجود تھا۔ ایران کے جہاز کو آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں جہاز سے دھویں کے بادلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ خارگ ایرانی بحریہ کے چند جہازوں میں سے ایک ہے جو سمندر میں موجود دوسرے بحری جہازوں کو مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور بھاری کارگو اٹھانے کے ساتھ ہیلی کاپٹروں کے لئے لانچ پوائنٹ کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔ برطانیہ میں تیار کردہ جہاز1977 میں لانچ کیا گیا تھا اور 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد 1984 میں طویل مزاکرات کے بعد ایرانی بحریہ کا حصہ بنا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر