صدرشی کی جانب سے اسد کو شام کا دوبارہ صدر منتخب ہو نے پر مبارکباد

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے بشار الاسد کو شام کے صدر کے منصب پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکبادکا پیغام بھیجا ہے ۔صدر شی نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ چین اور شام روایتی دوستی سے استفادہ کررہے ہیں اور شام ان اولین عرب ملکوں میں سے ایک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ۔انہوں نے کہا کہ وہ چین شام تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس سال دو طرفہ سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ منانے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسد کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین اورشام کے تعلقات کو بڑی کامیابیوں سے ہمکنار کرنیکے لئے جدوجہد کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین، شام کی اپنی قومی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں بھر پور حمایت کرتا ہے اور اپنی استعداد کے مطابق شام کو نوول کرونا وائرس عالمی وبا سے نمٹنے ، معیشت کے احیائے نو اورعوام کی فلاح و بہبود میں زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرے گا ، تاکہ چین اور شام کے تعاون کو مستقل طور پر نئی بلندیوں پر استوار کیا جاسکے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر