چین نے انسانی حقوق کے بہتر تحفظ کیلئے سزائے موت پرنظرثانی مستحکم کردی

بیجنگ(شِنہوا)چین نے سزائے موت پرنظرثانی میں انسانی حقوق کے تحفظ کو تقویت د یتے ہو ئے حالیہ برسوں میں سزائے موت پر لاگو شرائط سخت کردی ہیں۔سپریم عوامی عدالت(ایس پی سی)کے ایک سینئر جج لی شیا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قابل تحسین خدمات انجام دینے والے مدعا علیہان کو عام طور پر نرمی دی جائے گی اور اگر ممکن ہوا تو انہیں سزائے موت سے استثنی دیاجائے گا۔لی نے مزید کہا کہ 75 سال سے زائد عمر کے مدعا علیہان پر اس وقت تک سزائے موت کا اطلاق نہیں ہوگا جب تک وہ جان بوجھ کر خاص طور پر سنگین حالات میں قتل یا جرم نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ اعلی عدالت نے اعلی معیار ، سخت ترین شرائط کی پاسداری کی ہے اور قانون کے مطابق حقیقت پر مبنی طرز عمل اختیار کیا ہے۔لی نے کہا کہ سزائے موت پرنظرثانی کے دوران سپریم عوامی عدالت مدعا علیہ کے وکیلوں کی رائے کے ساتھ ساتھ کیس کے بارے میں سپریم عوامی استغاثہ کے نگران نتائج پر بھی ممکن حد تک توجہ دیتی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر