اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت خارجہ میں ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،یو این ڈی پی پاکستان کے سربراہ کنوٹ اوسٹبی، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا ۔مقررین نے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں, ان تبدیلیوں کے منفی اثرات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا بطورِ مہمان خصوصی تقریب سے خطاب :وزیر خارجہ نے کہا کہ میں آپ سب کا‘ اس اہم موضوع پر منعقدہ تقریب میں شرکت پر ممنون ہوں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی میں ڈپلومیٹک کور کا بالخصوص شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کیلئے وقت نکالا ۔ مخدوم شاہ محمود قریشیدنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیاں اہمیت کی حامل ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر پہلے دس ممالک میں ہوتا ہے۔ وزیر خارجہ قدرتی ماحول کی اضافہ ذمہ داری نبھانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ وزیر خارجہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمیں اپنے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیر خارجہ ہم وافر پانی کے حامل ملک سے پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے ممالک میں شامل ہو رہے ہیں۔ وزیر خارجہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے قوم کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے مسلسل آگاہ کرتے آ رہے ہیں۔وزیر خارجہ مجھے خوشی ہے کہ صدر بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا ادراک کرتے ہوئے اس حوالے سے ماحولیاتی سمٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔وزیر خارجہ ملک امین اسلم صاحب نے اس سمٹ کے وزاراتی سطح کے اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی ۔وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان نے 2013 سے 2018 تک خیبرپختون خواہ میں بلین ٹری منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔وزیر خارجہ آج وہ منصوبہ 10 بلین سونامی ٹری پلانٹیشن کی شکل میں قومی سطح پر کامیابی سے جاری ہے ۔وزیر خارجہ آج ہمارے ماحول دوست اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ _وزیر خارجہ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کے ماحول دوست منصوبوں کو سراہا ۔ وزیر خارجہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ کو سرسبز بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ وزیر خارجہ ہم سب کو ماحول سے آلودگی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی ہمیں کرپشن کی آلودگی کو بھی ختم کرنا ہو گی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی میں اس تقریب کے منتظمین بالخصوص سٹرٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔
وزارت خارجہ میں ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد



