وائٹ بریڈ، ریفائنڈ سیرئیلز، پاستہ اور اس نوع کی دیگر اشیاءکھانے کے شوقین افراد کو سائنسدانوں نے خبردار کردیا، وارننگ دیدی

نیویارک(نیوز ڈیسک) وائٹ بریڈ، ریفائنڈ سیرئیلز، پاستہ اور دیگر اس نوع کی اشیاءکھانے کے شوقین افراد کو سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایک بری خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ریفائنڈ گرینز کی حامل اشیاءکھانے سے انسان کی قبل از وقت موت کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ اشیاءانسان میں دل کی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں، ایسے لوگوں کو ہارٹ اٹیک اور سٹروک آنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی قبل از وقت موت ہو سکتی ہے۔کینیڈا کی سائمن فریزر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1لاکھ 37ہزار لوگوں پر تجربات کیے، جن کے نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ دن میں 7بار ریفائنڈ گرینز کی حامل اشیائ، وائٹ بریڈ وغیرہ کھاتے ہیں ان کی قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ 27فیصد بڑھ جاتا ہے۔ان کو دل کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ 33فیصد اور سٹروک آنے کا خطرہ 47فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں چاولوں کا ایسا کوئی نقصان سامنے نہیں آیا حالانکہ سفید چاولوں کو بھی ریفائنڈ گرینز (Refined Grains)ہی میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جتنی اشیاءریفائنڈ گرینز کے زمرے میں آتی ہیں وہ دل اور دوران خون کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ پائی گئیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر