پاکستان اور چین مشترکہ طور پرمیٹریل ٹیکنالوجی پر ریسرچ کا اعلان

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور چین مشترکہ طور پرمیٹریل ٹیکنالوجی پر ریسرچ کر یں گے،منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں اساتذہ ، طلبا اور تکنیکی عملے کو میٹریل ریسرچ بارے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔گوادر پرو کے مطابق یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ(یو ایس ٹی بی) نے سی پیک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف میٹریل ٹیکنالوجی کو سی پیک انفراسٹرکچر پراجیکٹ کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تربیت کی تجویز پیش کی ہے۔یو ایس ٹی بی کے ماہر تعلیم ، ماہرین اور پروفیسر سی پیک پروجیکٹس میں استعمال ہونے والے مختلف میٹریل کے لئے ملکر تربیتی پروگرام شروع کریں گے۔ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں اساتذہ ، طلبا اور تکنیکی عملے کو تدریسی ویڈیوز شیئر نگ ، دوطرفہ کانفرنسوں کے انعقاد اور ریسرچ ٹیوٹرنگ کے ذریعے میٹریل ریسرچ بارے رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس سے قبل یو ایس ٹی بی میں زیر تعلیم 52 پاکستانی طلبا کو چینی صدر شی جن پنگ کا ایک خط ملا تھا۔ صدر شی نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بات چیت کریں اور تمام ممالک کے نوجوانوں کیساتھ ملکر عوام سے عوام کے رابطے کو فروغ دینے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ خط میں چین میں پاکستانی طلبا پر جوش جواب دیا گیا اور یو ایس ٹی بی اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے مابین رابطے کی بنیاد رکھی گئی۔ چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر یو ایس ٹی بی نے سی پیک انفراسٹرکچر منصوبوں کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تربیت دینے کے لئے سی پیک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف میٹر یل ٹیکنالوجی کا آغاز کیا۔ یو ایس ٹی بی کا میٹریل سائنس شعبہ تاریخی طور پر عالمی میعار کا ہے اور اس نے بی آرآئی منصوبوں کے لئے اعلی کار میعار کے متعد میٹریل تیار کیے ہیں۔ اسی کے ساتھ یو ایس ٹی بی نے متعدد پاکستانی طلبا کو بھی تربیت دی ہے ، جو نہ صرف پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کی بلکہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا پل بھی بن گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر