انا للہ واناالیہ راجعون ۔۔۔ والد انتقال کرگئے ،فضا سوگوار ، موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان کے والد ظفر احمد خان انتقال کرگئے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کی وفات کی اطلاع دی، اس سے قبل طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل والد کی جلد صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی اب گوہر نے والد کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آج جمعے کے دن آپ سب میرے والد کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔اداکارہ نے والد کی نمازِ جنازہ سے متعلق بتایا کہ بعد نمازِ ظہر اُن کے والد کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔گوہر خان نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ میں والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے زندگی کے ہیرو، میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے، میری زندگی میں ان کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا۔خیال رہے کہ 25 دسمبر کو گوہر خان اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیںگوہر خان گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور وہ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ سمیت دیگر بھارتی ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں۔گوہر خان نے کرائم تھرلر بولی وڈ فلم ونس اَپون اے ٹائم ان ممبئی، عشق زادے، کیا کول ہیں ہم تھری، فیور، بدری ناتھ کی دلہنیا، بیگم جان اور تیرا انتظار سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر