ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

لاہور(نیو ز ڈیسک) ،ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کی کمی سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر کمی کر دی، لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 22 روپے، گھریلو سلنڈر 258 روپے، کمرشل سلنڈر 922.44 روپے اور گیس کے میٹرک ٹن میں 21،860 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ مارچ کے لیے ایل پی جی کی اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 96860 روپے فی میٹرک ٹن تھی۔دریں اثنا چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اور سازش کی جارہی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے، سال 2020ء میں لوکل ایل پی جی پروڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552 میٹرک ٹن تھی، اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ حکومت سے گزارش ہے کہ اس پر جامع پالیسی بنائے کیونکہ ایل پی جی کروڈ آئل کی بائی پروڈکٹ ہے جس کی کوئی قیمت نہیں، ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں بہت بڑا مارجن ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر