جرمن سرکاری ایئرلائنز لفتھانزا ایئر کو اربوں ڈالر کا خسارہ

برلن(نیو ز ڈیسک) جرمنی کی قومی فضائی کمپنی لفتھانزا کو 2020میں اربوں ڈالر کا خسارہ ہوا۔ کورونا وبا سے پیداشدہ صورت حال اس غیر معمولی بحران کا سبب بتایا گیا ہے۔جرمن ایئرلائنز لفتھانزا نے اعلان کیا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے سبب 2020 میں اسے ریکارڈ آٹھ ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔ 2019میں لفتھانزا ایئر نے 1اعشاریہ 2ارب یورو منافع کمایا تھا۔ لفتھانزا کے سی ای او کارسٹن اسفور نے کہا کورونا وبا کا یہ سال ہماری کمپنی کی تاریخ میں سب سے زیادہ مشکلات والا سال رہا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں اور سفری پابندیاں عائد کی گئیں جس کی وجہ سے اس کمپنی کو گزشتہ برس کے ابتدائی نو ماہ کے دوران تقریباً 5اعشاریہ 6ارب یورو کا نقصان اٹھانا پڑا۔جرمن، بیلجیئم، آسٹریا اور سوئس حکومتوں نے 2020 میں اس جرمن کمپنی کو نو ارب ڈالر فراہم کرتے ہوئے اس کی مالی امداد کی تھی۔ اس کے بعد سے جرمن حکومت اس فضائی کمپنی کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی
صدر شی ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے اور آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق ہیں: ٹرمپ
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
سینیٹ نے مفت اور لازمی تعلیم کے ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر