مراکش میں نوول کروناوائرس کی80لاکھ سے زائدپہلی خوراکیں لگادی گئیں

رباط(شِنہوا)مراکش میں منگل تک نوول کروناوائرس کی80لاکھ11ہزار14پہلی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔مراکش کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاہے کہ2خوراکیں لگوانے والے لوگوں کی تعداد49لاکھ47ہزار483تک پہنچ گئی ہے۔شمالی افریقی ملک نے چین کی سائنوفارم ویکسینزکی پہلی کھیپ کی آمدکے بعد28جنوری کوملک بھر میں ویکسی نیشن کی مہم شروع کی تھی۔بیان میں کہاگیاہے کہ مراکش میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 310نئے کیسز کے اندراج کے بعد نوول کروناوائرس کے متاثرین کی تعداد5لاکھ17ہزار423تک بڑھ گئی ہے اورصحت یاب ہونے والوں کی تعداد276کے اضافہ سے 5لاکھ5ہزار668ہوگئی ہے۔اس میں کہاگیاہے کہ مراکش میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران3مزیدہلاکتیں شامل کرنے کے بعدکل ہلاکتوں کی تعداد 9ہزار129 ہوگئی ہے جبکہ173افراد انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر