بنگلہ دیش، نوول کرونا وائرس کے دوران طویل مسافت کی ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش میں حکومت کی جانب سے عالمی وباسے متعلق پابندیوں میں نرمی اور نوول کرونا وائرس لاک ڈان کے دوران تقریبا سات ہفتوں کی معطلی کے بعد طویل فاصلے والی بس ، ٹرین اور فیری خدمات کا دوبارہ آغاز ہوگیاہے بنگلہ دیش کی حکومت نے اتوار کے روز ملک بھر میں لاک ڈان میں 30 مئی تک توسیع کردی ہے لیکن طویل مسافت والی عوامی ٹرانسپورٹ کی خدمات پر پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے جو گزشتہ ماہ کے آغازمیں معطل کردی گئی تھیں ۔ملک کی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین مراسلے کے مطابق حکومت نے لوگوں کی جانب سے صحت کیقواعد پر عمل درآمد کی شرط پر اتوار کو آدھی رات سے پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ اس موقع پر سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں نئے کیسز اور اموات میں اضافے کی رفتار میں کمی آئی ہے۔ملک کے عمومی ڈائریکٹوریٹ برائے خدمات صحت نے پیر کے روز نوول کرونا وائرس کے 1 ہزار 441نئے کیسز اور 25 نئی اموات رپورٹ کی ہیں ، جس سے کل کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 521 اور ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 12 ہزار 401 ہوگئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر