کوالالمپور میں ٹرینوں کے تصادم سے 200سے زائدافراد زخمی

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں سرنگ کے اندر میٹرو لائٹ ریل ٹرینیں ٹکرانے کے باعث 200سے زائدافراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 47 کوشدید زخم آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس نے ملائیشیا کے وزیرنقل وحمل وی کا سی اونگ کے حوالے سے کہاہے کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز رات8بج کر 30منٹ پر ہوا جب پیٹروناس مینار کے باہر کے ایل سی سی اسٹیشن کے قریب زیرزمین سیکشن پر کیلانا جایا لائٹ ریل راہداری(ایل آر ٹی)پٹری پرایک خالی ٹرین سامنے سے 232افراد کو لے جانے والی دوسری ٹرین کے ساتھ ٹکراگئی۔وزیرنے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسٹیشن پر166افراد کومعمولی زخم آئے جبکہ 47شدید زخمی تھے،انہوں نے مزیدکہاکہ کچھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔وزیرنے کہاکہ خالی ٹرین آزمائشی سفرپر تھی۔انہوں نے کہاکہ یہ حادثہ کیلانا جایا لائٹ ریل راہداری کی 23سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ تھا،انہوں نے مزیدکہاکہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔دریں اثنا ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے سماجی میڈیا پر کہاکہ انہیں حادثے بارے بتایا گیا ہے اور سکیورٹی اورہنگامی افسران موقع پر موجود ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر