پی ٹی اے نے 19کمپنیوں کو موبائل فونز / ڈیوائس بنانے کی اجازت جاری کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مقامی سطح پر موبائل ڈیوائسز (2 جی / 3 جی / 4 جی) کی تیاری کے لئے 19 غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کو موبائل فونز/ ڈیوائس بنانے کی اجازت جاری کردی ہے۔ ابتدائی طور پراگلے دس سالوں کے لئے جاری کردہ اجازت کے تحت ، مینوفیکچررز اپنے برانڈز بھی تشکیل دے سکیں گے جو ’پاکستان میں تیار‘ ثقافت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کریں گے۔ان مینوفیکچررز کے ذریعے تیار کردہ موبائل ڈیوائسز نہ صرف پاکستان میں فروخت کیے جائیں گے بلکہ خطے اور اس سے آگے کی دیگر مسابقتی مارکیٹوں میں بھی برآمدکیے جا سکیں گے۔یہ ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور پا کستانی صارفین کے لیے کم قیمت والے ہینڈسیٹ فراہم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ حکومت نے پاکستان میں مینوفیکچروں کو اپنے پلانٹ لگانے کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے ایک جامع اور معاون ‘موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی ‘متعارف کرائی جس کے نتیجے میں پی ٹی اے نے 2021 میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز جاری کیے۔ ان اقدامات کے تحت موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کی اجازت جاری کی گئی ہے جو ” ڈیجیٹل پاکستان” کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر