سعودی عرب: رواں سال خواتین کو 30 ہزار بزنس پرمٹ جاری

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کی وزارت تجارت نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اب تک خواتین کو 30 ہزار کاروباری پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں‌خواتین کے لیے جاری کردہ کاروباری پرمٹس میں ہول سیل، پرچون، گاڑیوں کی مرمت، موٹرسائیکلوں کی مرمت اور ان کے اسپیئرپارٹس، ہوٹلنگ اور دیگر سروسز سے متعلق پرمٹ شامل ہیں۔ سعودی وزارت تجارت کے مطابق خواتین کے لیے کاروباری پرمٹس کےحصول کی شرائط وہی ہیں جو مردوں کے لیےہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کو کاروباری شعبے میں شامل کرنا اوران کی حوصلہ افزائی مملکت کی وسیع تر ترقی اور اصلاحات کے پروگرام’وژن 2030′ کے اہداف کا حصہ ہے۔ حکومت خواتین کو کاروبار کی طرف راغب کرنے کے لیے انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ خواتین کے لیے کاروباری پرمٹ کے لیے بنیادی شرائط میں عمر کم سے کم 18 سال مقرر ہے۔ کوئی سرکاری ملازم خاتون پرمٹ کے لیے درخواست دینے کی اہل نہیں۔ کاروبار کے لیے کم سے کم سرمایہ 5 ہزار ریال ہے، ‘ابشر’ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن، سالانہ ٹیکس کم سے کم 200 ریال اور ایوان صنعت وتجارت کی سالانہ فیس کی ادائیگی بھی شرائط کا حصہ ہے۔ سعودی عرب میں خواتین بہ تدریج کاروبار کی طرف آ رہی ہیں۔ سال 2020ء کے دوران ایک لاکھ خواتین کو کاروباری پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر