جیکی شروف کو کس فلم کا نقصان پورا کرنے کیلئے گھر فروخت کرنا پڑا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی وڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف انڈسٹری کو درجنوں کامیاب فلم دے چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک فلم ایسی بھی تھی جس کے ناکام ہونے کے بعد نقصان کو پورا کرنے کے لیے جیکی شروف اور ان کی اہلیہ عائشہ شروف کو اپنا ذاتی سازوسامان فروخت کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے بتایا کہ بالی وڈ فلم’ بوم‘ کی ریلیز کے وقت ان کی فیملی ایک خاص مشکل میں پھنس گئی تھی، وہ فلم ان کی والدہ عائشہ شروف نے پروڈیوس کی تھی۔ٹائیگر شروف نے بتایا کہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی اور میرے والدین کو نقصان پورا کرنے کے لیے اپنا ذاتی سازوسامان بھی فروخت کرنا پڑا۔بعد ازاں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹائیگر شروف سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سا خاص کام ہے جو انہوں نے آف اسکرین سرانجام دیا ہے ؟ اس پر اداکار نے بتایا کہ میرے خیال میں والدین کے لیے گھر خریدنا، انہوں نے مجھے بہترین بچپن دیا اور انہیں گھر دینا میری جانب سے ایک چھوٹا سا عمل ہے۔ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میری والدہ ہمیشہ سے ہی اپنے لیے ایک گھر خریدنا چاہتی تھیں لہٰذا میں نے ان کے لیے اور والد جیکی شروف کے لیے گھر خریدا، میرے خواب ان کے خواب ہیں اور میں ان پر توجہ رکھے ہوئے ہوں۔اداکار نے کہا کہ والدہ میری موٹیویشن اور انسپریشن ہیں، میں انہیں خوش رکھنے اور محفوظ بنانے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔خیال رہے کہ بالی وڈ فلم بوم کو 2003 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم سے ہی بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر