شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف درخواست پر حکومت سے26 مئی  کو  جواب طلب

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد عدالتی حکم پر کیسے عملدرآمد کروایا جاسکتا ہے؟ ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ میاں محمد شہباز شریف  کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ  اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے؟، ہائیکورٹ کا عبوری حکم سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے کے بعد کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے؟ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد عدالت کے عبوری حکم پر کیسے عملدرآمد کروایا جا سکتا ہے؟۔ اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے دلیل دی کہ عدالت حکومت سے جواب منگوا لے ساری بات کلیئر ہو جائے گی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی حکم کو کسی متعلقہ حکام کو جمع نہیں کروایا، بلکہ وہ سیدھا ایئر پورٹ چلے گئے اور عملے کو عدالتی حکم دے دیا، شہباز شریف کی ذمہ داری تھی کہ عدالتی حکم کی سروس کرواتے، ایئرپورٹ عملے نے شہباز شریف کو کہا کہ انکا نام بلیک لسٹ میں نہیں ہے جبکہ عدالتی حکم بلیک لسٹ سے متعلق تھا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 26 مئی کو جواب طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر