خیبرپختونخوا میں لاک ڈاون کے دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکارڈ

پشاور (نیشنل ٹائمز ) خیبرپختونخوا میں عید کے ایام میں نافذ لاک ڈاون کے ثمرات سامنے آنے لگے، کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہونے لگی۔ ہسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ کم ہونے سمیت آکسیجن کا استعمال بھی کم ہوگیا۔ خیبرپختونخوا میں لاک ڈاون کے دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال سمیت مریضوں کی تعداد بھی کم ہونے لگی۔ پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کا استعمال 700 لیٹر کم ہو کر 5700 سے 5000 لیٹر ہوگیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ میں مریضوں کی تعداد 450 سے کم ہوکر 221 رہ گئی ہے۔ ہسپتالوں میں جہاں آکسیجن کے استعمال میں کمی آئی ہے تو وہیں زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی گھٹ گئی ہے۔ ایچ ایم سی میں بھی آکسیجن کا استعمال 6500 سے کم ہو کر 5 ہزار لیٹر ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ دنوں صوبہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر