کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے سپوت آج کرپشن پر بھاشن بازی کر رہے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے سپوت آج کرپشن پر بھاشن بازی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی میں کرپشن کے مہارتھیوں کی بھرمار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جعلی اکاونٹس کیس میں زرداری اور فریال تالپور پر 35 ارب روپے سے زائد لانڈرنگ کے کیسز ہیں، موصوف پر اوپل 225 کے جعلی اکاونٹس میں تقریبا 5 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، زرداری کے قریبی ساتھیوں نے سیاست کی آڑ میں اربوں کی کرپشن کی، مافیا ڈان آصف زرداری کے کرتوتوں کا حساب کون دیگا؟۔ شہباز گِل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ بھتہ خور اور قاتل بھی اسمبلی فلور پر تقریریں کر رہے ہیں، ہر سال تھر میں بھوک سے مرنے والے بچوں کی تعداد پچھلے سال سے زیادہ ہوتی ہے، کتوں کے کاٹنے کی ویکسین سیاسی فون پر ملتی ہے، صدقے کے بکرے بھی جعلی اکاونٹس سے خریدنے والے کرپشن پر بات کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر