نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، چئیرمین نیب کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کااجلاس جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چئیرمین نیب کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کااجلاس جاری ۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلا س کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاوٹیبلٹی نیب، ڈی جی آپریشنز نیب ا ورنیب کے دیگر سینئر افسران شریک ہیں۔ اجلاس میں بدعنوانی کی مختلف انکوائریز، انوسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی منظوری دئیے جانے کا امکان۔ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کی مالیت کے 1269 ریفرنسزمعزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں۔ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب پربلا جواز تنقید کرنے والوں کو نیب کا مشورہ ہے کہ وہ اپنا وقت اپنے خلاف معزز احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر ریفرنسز کے دفاع میں خرچ کریں۔ جہا ں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ۔ خصوصاَ َ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثال پاکستان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ جو نیب کیلئے اعزاز ہے۔نیب شوگر، آٹااور رنگ روڈسیکنڈل، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور مضاربہ سینکڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کو شاں ہے۔نیب نے میڈیا سے کہا ہے کہ نیب کے بارے میں کسی بھی خبر کو نشر/شائع کرنے سے پہلے نیب کا قانون کے مطابق موقف لیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر