ایسی حکومت کا حصہ کبھی نہیں بنوں گا جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرےگی، گورنر پنجاب چوہدری سرور

لاہور(نیشنل ٹائمز) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وہ ایسی حکومت یا جماعت کا حصہ نہیں ہوسکتے جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے۔چوہدری سرورگورنر ہاؤس لاہور میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال ، بیرسٹرعامر حسن، فریدپراچہ اور سینیٹر ولید اقبال اور خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ میں سیاستدانوں پر پیسہ لگایاجانا چاہیے تاکہ کشمیر اور فلسطین کےحوالےسے لابی مضبوط ہو، فلسطینیوں کی امداد کےلیے 10 کروڑ روپے اکٹھے کرلیے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر