‏وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ” پاکستان ہاؤس” انقرہ (ترکی ) آمد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)‏ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ” پاکستان ہاؤس” انقرہ (ترکی ) آمد۔ ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔وزیر خارجہ کی پاکستانی سفیر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت۔وزیر خارجہ کی عشائیے کے دوران پاکستانی سفارتخانے میں تعینات افسران کے ساتھ غیر رسمی گفتگو ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین کثیرا لجہتی دو طرفہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ وقت کے ساتھ یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین، نکتہ ء نظر کی مماثلت نے ان تعلقات کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے “اقتصادی سفارت کاری” کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس کی عمارت کا بھی معائنہ کیا ۔وزیر خارجہ نے پاکستان ہاؤس میں موجود “وزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر