وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا انقرہ (ترکی) میں قائم پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

انقرہ(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا انقرہ (ترکی) میں قائم پاکستانی سفارتخانے کا دورہ۔ ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی اور سفارتخانے کے عملے نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے قونصلر سیکشن سمیت سفارتخانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی نے سفارت خانے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق، سفارت خانوں پر بہترین قونصلر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ نے سفارتخانے کے افسران سے خطاب کیاوزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں مزید محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگاپاکستان کے معاشی استحکام اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہمیں اقتصادی سفارت کاری پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو کی اور فلسطین کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا۔وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں “ویزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر