رنگ روڈ اسکینڈل، وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزیروں سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار غلام سرور، شہزاد اکبر فوری طور پر عہدوں سے مستعفی ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے رد عمل میں کہا ہے کہ بدعنوانی خاتمے کے دعویدار عمران خان” بڑھتی بدعنوانی ” کے سہولت کار نکلے ہیں۔ عوام الناس سوال میں حق بجانب ہیں کہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے حساب لینے کے وقت”کسی کو نہیں چھوڑوں گا ۔” اعلان کرنے والا حکمران کہاں سو گیا ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر میگا اسکینڈلز کی زد میں آ چکی ہے۔ عمران خان کے “خاندانی حکومتی پیارے ” بدعنوانی کے ہر بڑے میگا سیکنڈل اور قوم کے جیبوں پر ڈاکے ڈالنے سے داغدار ہے ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل موجودہ حکومت کے خلاف کئی چارج شیٹوں میں ایک اور چارج شیٹ کا اضافہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کے مستعفی ہونے سے اپوزیشن کے تحفظات اور خدشات درست ثابت ہوئے۔صرف وزراء کو قربانی کا بکرا بنانا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ قومی عوامی مسائل و معاملات سے بے خبر اور بے حسی وزیراعظم پارلیمنٹ کے لئے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ منصوبے کے تحت پارلیمنٹ کو مفلوج بنا کر فوج کے ساتھ ہونے کے بیانات دیکر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ نااہل حکومت بساکھیوں پر کھڑی ہے جو جلد اپنے ہی بوجھ سے گرنے والی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر