سندھ، بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت نے عالمی وبا کورونا کے باعث بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات اور پارکس کو مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیاہے جس کے تحت سنیما گھر، بیوٹی پارلرز، شادی ہالز، مزارات، پارکس بند رہیں گے جب کہ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق کردیے گئے ہیں اور کاروبار کے اوقات کار صبح 6 تا رات 8 بجے تک ہوں گے جب کہ صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا، دفاتر میں ملازمین کی حاضری 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کے لیے رات 12 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جب کہ ڈائن ان ٹیبل سروس پر بھی پابندی برقرار ہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکم نامے کا اطلاق 31 مئی تک ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر