امت مسلمہ اورپوری قوم فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی ظلم و جبر اورمسلم حکمرانوں کی خاموشی کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے (مولانا حامد الحق حقانی)

اکوڑہ خٹک (نیشنل ٹائمز ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کی عبادات میں مشغول پرامن فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے وحشیانہ بمباری اور ظلم و جبر اوراس کے نتیجے میں مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مولانا حامد الحق حقانی نے امت مسلمہ اور پاکستانی قوم سے جمعة المبارک کو یوم یکجہتی بیت المقدس و فلسطین منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تمام علماء کرام ،خطباء کرام ،مسئلک و فرقہ اور سیاسی پارٹیوں سے بالاتر ہوکر منبر ومحراب سے پوری دنیا تک اپنی آواز پہنچائے اور پرامن احتجاج ریکارڈ کروائے۔ القدس شریف اور اس مقدس خطہ پر صرف مسلمانوں کا ہی حق بنتا ہے۔ اسرائیل مقدس مقامات کو جبری قبضہ کرنے سے باز رہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔مولانا حقانی نے قوم کو یاد دلاتے ہوئے کہاکہ ہمارے والد شہید اسلام ،شہید پاکستان ، شہید ناموس رسالتۖ شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق صاحب کی قربانیوں اور جدوجہد کو نہ بھولیں اور ان کو اپنی رمضان المبارک کی عبادات اور دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ مولانا حقانی نے امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو عید کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر