فلپائن میں 5.8 شدت کا زلزلہ

منیلا(نیشنل ٹائمز)فلپائن کے صوبہ غربی میندورو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ابتدائی طور پر 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔فلپائن کے ادارہ برائے آتش فشانی اور زلزلہ شناسی نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 9 منٹ پر میندورو جزیرے کے مغربی حصے میں واقع صوبہ غربی میندورو کے ایک قصبے ابرادی ایلاگ سے تقریبا 11 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب 110 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ یہ زلزلہ جو اصل میں ٹیکٹونک تھا اس کے کچھ آفٹرشاکس بھی آ سکتے ہیں لیکن کسی نقصان کی توقع نہیں ہے۔زلزلے کے جھٹکے میٹرو منیلا کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔بحرالکاہل کے حلقہ آتش پر واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر