بھارت، مردہ شخص پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بھارت کے ایک پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانے والا شخص سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ریاست کر ناٹک سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ شخص روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے قریبی پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔پرائیویٹ اسپتال کے عملے کی جانب سے اُسے مردہ قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد اُسے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم سے قبل زندہ ہو گیا۔کرناٹک کے سرکاری اسپتال کے عملے کے مطابق روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والے شخص کی ’آٹوپسی‘ پوسٹ مارٹم کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، اس دوران عملے نے اُسے حرکت کرتے دیکھا جس پر اُسے فوراً طبی امداد دی گئی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر